زرمبادلہ پاکستان لانے کیلیے ایکسپورٹرز کو دی گئی مہلت میں 60 روز کی کمی

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم، اب ایکسپورٹرز کو120 روز کے اندر زرمبادلہ پاکستان لانا ہوگا


Business Reporter January 06, 2022
پہلے برآمدکنندگان کیلیے ضروری تھا کہ وہ اپنی برآمدی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ180 دن کی مدت کے اندر لائیں۔ فوٹو : فائل

CANBERRA: اسٹیٹ بینک نے برآمدات سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ پاکستان لانے کے لیے ایکسپورٹرز کو دی جانے والی مہلت میں 60 روز کی کمی کردی تاہم اب ایکسپورٹرز کو 120 روز کے اندر زرمبادلہ پاکستان لانا ہوگا۔

بینک دولت پاکستان نے برآمدی آمدنی کی جلد وصولی کے ذریعے مارکیٹ میں زرمبادلہ رقوم کی آمد کو بہتر بنانے کی غرض سے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم کی ہے جس کے تحت ضروری ہے کہ برآمدکنندگان اپنی برآمدی آمدنی شپمنٹ کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 120 کی مدت کے اندر لائیں۔

قبل ازیں برآمدکنندگان کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنی برآمدی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ180 دن کی مدت کے اندر لائیں، اقدام سے پاکستان کے ضوابط بھی بہترین عالمی روایات کے قریب آ گئے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی قریب میں اسٹیٹ بینک برآمدکنندگان کو سہولت دینے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات متعارف کرا چکا ہے ، یہ نیا اقدام مارکیٹ کی حرکیات اور زرِ مبادلہ مارکیٹ کی صورتِ حال کو پیشِ نظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اس تبدیلی سے مارکیٹ میں زرِ مبادلہ کی آمد پر اور نتیجتاً شرحِ مبادلہ کی حرکت پر مثبت اثر پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں