خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام محکمہ موسمیات کے سابق ڈی جی سمیت 3 افسران گرفتار

افسران نے کسٹم کلیئرنس کامعاہدہ جعلی کسٹم کلیئرنس ایجنٹ سہیل سیٹھی سے کیاجس سے قومی خزانے کو70لاکھ روپے کانقصان پہنچا۔

افسران نے کسٹم کلیئرنس کامعاہدہ جعلی کسٹم کلیئرنس ایجنٹ سہیل سیٹھی سے کیاجس سے قومی خزانے کو70لاکھ روپے کانقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

ایف اے آئی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق ڈی جی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ سمیت 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ایف اے آئی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق ڈی جی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ غلام رسول، ڈائریکڑ PDRMC پشاور سید مشتاق حسین شاہ اور ایک افسر کو گرفتار کر لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے محکمہ موسمیات کے لیے جدید ریڈار سسٹم کی خریداری میں پپرا (PPRA) رولز کی خلاف ورزی کی۔


علاوہ ازیں کسٹم کلیئرنس کا معاہدہ جعلی کسٹم کلیئرنس ایجنٹ سہیل سیٹھی سے کیا، جس سے قومی خزانے کو70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، ملزمان کوڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل سید رضوان شاہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان مہدی اور ان کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

 
Load Next Story