نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا فیصلہ صوبوں کے تحفظات

ایف بی آر نے وفاقی اور صوبائی سطح پر سیلز ٹیکس کیلیے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ایف بی آر نے وفاقی اور صوبائی سطح پر سیلز ٹیکس کیلیے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کو حتمی شکل دیدی ہے۔ فوٹو: فائل

CANBERRA:
صوبوں نے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کو حتمی شکل دینے کیلیے آن بورڈ نہ لینے پرتحفظات کا اظہار کر دیا۔

ایف بی آر نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے وفاقی اور صوبائی سطح پر سیلز ٹیکس کیلیے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کو حتمی شکل دیدی ہے، تاہم صوبوں نے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کو حتمی شکل دینے کیلیے آن بورڈ نہ لینے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔


سندھ ریونیو بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے صرف ایک بار نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کے بارے میں ڈیمانسٹریشن دی گئی تھی جس میں صوبوں نے متعدد خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

 
Load Next Story