لاہور فیکٹری میں آگ لگنے سے26 افراد جاں بحق متعدد زخمی

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔


ویب ڈیسک September 11, 2012
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

بندروڈ پرواقع ٹائر اسٹور کی فیکٹری اور کولڈ اسٹور میں آگ لگنے سے 26 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے نعمان شیخ کے مطابق یہ 2 منزلہ رہائشی عمارت تھی جس میں کارخانہ قائم کردیا گیا تھا۔جنریٹرمیں لگنے والی آگ نے کارخانے میں موجود کیمیکل کے ڈرمز کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث آگ نے شدت اختیارکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جس وقت کارخانے میں آگ لگی اس وقت 30 سے 35 افراد کام کررہے تھے۔اندراورباہر جانے کے لئے ایک ہی دروازہ ہونے کی وجہ سے لاشوں اورزخمیوں کو دیوار اور عمارت کے شیشے توڑ کر نکالا گیا۔زخمیوں کو میواورمیاں منشی اسپتال متقل کردیا گیا۔

ایم ایس میو اسپتال کے مطابق اسپتال میں 18 لاشیں اورکچھ زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے ۔شہبازشریف نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 3لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں