کراچی میں فائرنگ وپرتشدد واقعات 7 افراد ہلاک 10 زخمی

لیاری میں دستی بم سے حملہ، بابا لاڈلا اور عذیر بلوچ گروپ کے کارندوں کے درمیان مسلح تصادم

فیڈرل بی ایریابلاک 16 صغیر سینٹرکے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا۔فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں7افرادہلاک اور10زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدودلنک روڈ سے2 افراد کی لاشیں ملی جنھیں تشدد کرنے کے بعدفائرنگ کر کے قتل کیا گیاتھا،مقتولین کی شناخت28 سالہ آصف اور25 سالہ امان کے نام سے کرلی گئی۔مقتول آصف دائودگوٹھ ملیر اور محمدشریف غازی ٹائون ملیر15کا رہائشی تھا۔دونوں افرادکاتعلق گینگ وار کے سہیل ڈا ڈا گروپ سے ہے۔راشدمنہاس روڈ فیڈرل بی ایریابلاک 16 صغیر سینٹرکے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بھی زخمی ہو گیا،مقتول کی شناخت 30 سالہ جمیل الرحمان اور زخمی کی شناخت35 سالہ شاہد کے نام سے کر لی گئی ۔نارتھ ناظم آبادبلاک آئی امام کلینک کی عقبی گلی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ یعقوب کوہلاک کردیا،مقتول نارتھ ناظم آبادبلاک ایس کارہائشی تھا،پاک کالونی پراناگولیمار میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے22سالہ محمدکاشف کوہلاک کردیا،مقتول مکان نمبر171سینٹرل مسلم آبادپرانا گولیمارکارہائشی تھا۔ماڑی پورمشرف کالونی ہاکس بے روڈ پر فائرنگ سے 60 سالہ ہارون ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ مقتول کو جائیداد کے تنازع پرمبینہ طور پر اس کے بھانجوں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔قیوم آبادکے قریب روٹ X-11 کی منی بس میں سوار15 سالہ نامعلوم لڑکاپراسرار طور پراچانک گر کے بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا،متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔لیاری کے علاقے عیدگاہ روڈجمن شاہ پلاٹ کے قریب گینگسٹربابا لاڈلہ کے کارندے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جوزورداردھماکے سے پھٹ گیاجبکہ دستی بم حملے میں2افراد21 سالہ شاہداور25سالہ کامران زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعدلاڈلا اورعذیربلوچ گروپوں کے مسلح کارندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی۔پی ای سی ایچ ایس بلاک2میں فائرنگ سے مظفرعلی،بلدیہ ٹاؤن میںسید عقیل جبکہ نارتھ ناظم آبادبلاک N میں فائرنگ سے کاظم نامی شخص زخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آبادمیں گھرکے باہرفارنگ سے زخمی ہونے والاکاظم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔مقتول کوڈاکوؤں نے مزاحمت پرگولی ماری تھی۔
Load Next Story