وفاقی وزراء نے سندھ بلدیاتی بل کو کالا قانون قرار دے دیا

وفاقی وزراء کا سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر سخت تحفظات کا اظہار


ویب ڈیسک January 06, 2022
وفاقی وزراء کا سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر سخت تحفظات کا اظہار

وفاقی وزراء نے سندھ بلدیاتی بل کو کالا قانون قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی سے وفاقی وزراء میاں محمد سومرو اور امین الحق نے ملاقات کی۔ وزراء نے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ بلدیاتی بل کے ذریعے پیپلز پارٹی اداروں پر قابض ہونا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نہیں بلکہ بد دیانتی کا بل پیش کیا، پیپلز پارٹی کے کالے قانون کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ میدان میں ہے، صوبے کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں