مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں تقی عثمانی
خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا، صدر وفاق المدارس
FAISALABAD:
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ے کہ مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔
اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شاءاللہ نصرت الہیٰ ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ھمکنار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے کراچی میں مدینہ مسجد کو نہ گرانے کی حکومتی استدعا مسترد کردی
صدر وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔