معافی مانگنے پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم

نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیر مشروط تحریری معافی مانگ لی۔


ویب ڈیسک January 06, 2022
نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیر مشروط تحریری معافی مانگ لی۔

VEHARI: سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔

سپریم کورٹ میں نیب افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر افسران کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ نیب وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمٰن کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا تھا جس پر عدالت نے نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں