حکومت کا منی بجٹ کی منظوری کے لیے 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دیں گے، بابر اعوان


ویب ڈیسک January 06, 2022
قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دیں گے، بابر اعوان۔ فوٹو:فائل

حکومت نے 10 جنوری کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بیرسٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کی شام 4 بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ہے، اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، جب کہ سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پر تجاویز کو زیرغور لایا جائے گا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دے گی، اپوزیشن کو دعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طور پر حصہ لے، ایوان میں نعرے بازی سے اپوزیشن قانون نہیں بنا سکتی، ہم قانون سازی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے، قانون سازی پر مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں