وزیرصحت سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا
اومیکرون کے کراچی میں 170 کیس سامنے آچکے ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
کراچی:
صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں امیکرون کے کیسز کی تعداد 170 ہوگئی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ اومیکرون کے کراچی میں 170 کیس سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کے روزانہ 500 کیسز سامنے آرہے ہیں، سب کیسز کی جینومک سیکونسنگ نہیں کرسکتے، باہر ممالک سے آنے والے افراد کی کورونا ہونے کے صورت میں جینومک کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی تعداد سے بڑھنے سے لگ رہا ہے اومیکرون بڑھ رہا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے حساب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے، اسکولوں میں ویکسی نیشن کررہے ہیں، اسکولوں میں بچوں کا فیس ماسک پہننا ضروری ہے، جس کے ذریعے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔