سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 19 ڈالرز کم ہوئی
KALLAR SYEDAN:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالرز کمی کے بعد 1801 ڈالرز تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ملک میں سالانہ 80 ٹن سونا اسمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف
حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 26 ہزار 150 روپے (126,150روپے) اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 8 ہزار 153 روپے ( 108,153روپے) ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 1460روپے اور 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔