وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں پرویز خٹک

مہنگائی صرف یہاں ہی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، وزیر دفاع

مہنگائی صرف یہاں ہی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، وزیر دفاع - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

مانسہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کا صوبائی صدر بنانے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمہ داریوں سے ہمیشہ انصاف کیا ہے، پارٹی میں اتحاد قائم رکھنا پہلی ترجیح ہے، سیاسی جدوجہد میں مسائل آتے رہتے ہیں مگر ان مسائل کو حکمت عملی کے ساتھ حل کرنا ہوتا ہے۔


پرویز خٹک نے کہا کہ ہم سب کارکن ہیں، ہمارا لیڈر عمران خان ہے، تنظیم سازی میں کارکنان کی رائے کو مقدم رکھیں گے، مقامی سطح پر منتخب عوامی نمائندے اور کارکنان باہمی مشاورت سے متفقہ فیصلہ کریں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر نیت صاف اور ارادہ مضبوط ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے، مہنگائی صرف یہاں ہی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اربوں روپے کی فلاح اسکیمیں جاری ہیں، اب ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔
Load Next Story