بھارت میں اومیکرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

اومیکرون سے ہلاک ہونے والے معمر شخص کا تعلق راجستھان سے تھا


ویب ڈیسک January 06, 2022
متوفی کی عمر 74 برس تھی—فائل فوٹو

LONDON: بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اومیکرون سے ہلاک ہونے والے معمر شخص کا تعلق راجستھان سے تھا اور اس کی عمر 74 برس تھی۔

وزارت صحت کے حکام نے واضح کیا کہ متوفی کو دیگر امراض بھی میں مبتلا تھا جس میں شوگر سرفہرست تھی۔

مزیدپڑھیں:

علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ اومیکرون سے ہلاک ہونے والے شخص کو دسمبر کو وسط میں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں 15 روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کورونا کی مکمل خوارکیں لگواچکا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں اومیکرون کے مجموعی طور پر 2 ہزار 315 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سب سے زیادہ مہاراشٹر اور دوسرے نمبر پر نئی دہلی ہے جہاں بالترتیب 653 اور 464 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں