قومی کرکٹر عابد علی روبہ صحت گھر جانے کی اجازت
عابد علی لاہور پہنچ کر ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے
MUMBAI:
قومی کرکٹر عابد علی کو رپورٹس کلیئر آنے کے بعد ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد علی کی میڈیکل رپورٹس کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فضائی سفر کی اجازت دی جس کے بعد وہ ایک دو روز میں بذریعہ فلائٹ کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔
ڈاکٹرز نے عابد علی کو تین ہفتے مزید ری ہیب جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد اوپنر ایک بار پھر سے کرکٹ سرگرمیوں میں بھی شرکت کے اہل ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی ورزش کا آغاز کردیا
ڈاکٹرز کی نگرانی میں عابد علی نے کراچی میں تقریباً دو ہفتے ری ہیپ کیا، اس دوران اُن کو صحت کے حوالے سے کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، جس کے بعد وہ اب لاہور پہنچ کر اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ اوپنر عابد علی اسپتال سے ڈسچارج
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں اُن کے دل کی دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کر کے عابد علی کے دو اسٹنٹ ڈالے تھے۔