ورکرز کنوینشن میں مہنگائی کیخلاف نعرے بازی پر پرویز خٹک غصے میں آگئے

صرف عمران خان کا نعرہ لگائیں پارٹی میں جو نفاق کرے گا میں اسکو نکال دوں گا، وزیر دفاع


ویب ڈیسک January 06, 2022
صرف عمران خان کا نعرہ لگائیں پارٹی میں جو نفاق کرے گا میں اسکو نکال دوں گا، وزیر دفاع - فوٹو:فائل

وزیر دفاع پرویز خٹک ورکرز کنوینشن میں شریک کارکنوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کرنے پر غصے میں آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک مانسہرہ میں پارٹی ورکرز کنوینشن سے خطاب کرے رہے تھے جس میں کچھ کارکنوں نے ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

پرویز خٹک نے غصے میں آکر نعرے بازی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ پارٹی میں نفاق برداشت نہیں کیا جائے گا، صرف عمران خان کا نعرہ لگائیں، پارٹی میں جو نفاق کرے گا میں اسکو نکال دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے جس کی وجہ سے عمران خان بھی بہت تکلیف میں ہیں۔


 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں