صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا کا شکار

گزشتہ چار روز سے گلے میں سوزش اور دو دن سے ہلکے بخار کی شکایت تھی، عارف علوی


ویب ڈیسک January 06, 2022
صدر مملکت کو مارچ 2021 میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی (فائل فوٹو)

ITALY: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایک بار پھر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ چار پانچ روز سے گلے میں سوزش اور دو راتوں سے ہلکے بخار کی شکایت تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ان دو کے علاوہ کوئی علامت نہیں تھی، ڈاکٹر کی تجویز پر جب کورونا ٹیسٹ کروایا تو اُس کی رپورٹ مثبت آئی۔

عارف علوی نے ایک بار پھر عوام اور دوستوں سے ایپل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں بھی عارف علوی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا، تقریباً ایک ہفتے بعد وہ کوویڈ سے صحت یاب ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں