کتے کی سالگرہ پر 500 سے زائد ڈرونز نے آسمان کو روشنیوں سے بھر دیا

ڈرونز نے آسمان پر لائٹس کی مدد سے چینی زبان میں 'ہیپی برتھ ڈے ٹو ڈو ڈو' بھی لکھا

ڈو ڈو کتا کیک کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے

چین میں ایک عورت نے اپنے کتے ڈو ڈو کی دسویں سالگرہ کو آسمان پر ڈرونز کا شاندار لائٹ شو کرکے منائی۔

یہ واقعہ چینی صوبے ہنان کا ہے جہاں خاتون نے ڈو ڈو کی دسویں سالگرہ کو وسیع پیمانے پر منانے کیلئے 520 ڈرونز کی ایک ٹیم ہائر کی جنہوں نے آسمان پر ڈرونز سے زبردست لائٹ شو کا مظاہرہ کیا اور شہریوں کی بڑی تعداد اس سے محظوظ ہوئی۔


ڈرونز نے دریائے زیانگ جیانگ پر سے پرواز کی اور آسمان پر اس ترتیب سے ٹھہرے کہ ایک جگہ ڈو ڈو کے چہرے کی تصویر اور دوسری جگہ کیک کی تصویر بنتی دکھائی دی۔

ڈرونز نے آسمان پر لائٹس کی مدد سے چینی زبان میں 'ہیپی برتھ ڈے ٹو ڈو ڈو' بھی لکھا۔ اس بڑے پیمانے پر ڈرونز کو کرایہ پر لینے کا خرچہ 15،700 ڈالرز آیا ہے۔
Load Next Story