بھارت میں ہندوؤں کے مقدس درخت کو کاٹنے پر نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا
34 سالہ سنجو پردھان نامی شخص کو ہجوم نے گھر سے باہر نکال کر پہلے بدترین تشدد کیا، پولیس
بھارت کی مشرقی ریاست میں ہندؤوں کے 'مقدس' درخت کو کاٹنے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے 34 سالہ شخص پر بدترین تشدد کیا اور زندہ جلادیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں گزشتہ سال اکتوبر میں 'مقدس' درخت کو کاٹ دیا تھا۔
بعدازاں پولیس نے سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش برآمد کی، ہلاک ہونے شخص کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے تھا۔
مزیدپڑھیں: بھارت میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے گائے چوری کے الزام میں 2 افراد ہلاک
برادری کی روایات کے مطابق کٹا گیا درخت مقدس تھا جسے سنجو پردھان کو زبردستی کاٹ دیا تھا۔
پولیس افسر رامیشور بھگت نے بتایا کہ گاؤں والوں نے سنجو پردھان کے علاقے میں دیگر درختوں کو کاٹنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ سنجو پردھان کو مشتعل دیہاتیوں نے گھر سے گھسیٹ کر قریبی بیسراجرا گاؤں لے گئے اور اس کو قتل کر دیا گیا۔