پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند

یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک January 06, 2022
یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر (فوٹو: فائل)

گیس بحران کے سبب پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید سردی میں گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈپٹی کشمنر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 جنوری تک سی این جی گیس اسٹیشنز کھلنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کی جارہی ہے، یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں