سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے اور دفاتر و اسکول بند کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا

جمعہ کو ٹاسک فورس کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں، لاک ڈاؤن کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، مرتضیٰ وہاب


Staff Reporter January 06, 2022
(فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی لاک ڈاؤن سمیت دفاتر اور اسکولز بند کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جمعہ کو سندھ کورونا ٹاسک فورس کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، یہ بات درست ہے کہ اومیکرون کیسز میں اضافہ ہوا ہے مگر محکمہ صحت نے مکمل لاک ڈاؤن کی کوئی سفارش نہیں کی صرف یہ کہا ہے کہ پہلے سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد میں سختی کرائی جائے گی۔

یہ پڑھیں : وزیرصحت سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا

 

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سندھ کورونا ٹاسک فورس کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں۔

دریں اثناء پارلیمانی لیڈر برائے صحت قاسم سومرو نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے اب تک کسی بھی پابندی کی سفارش نہیں کی گئی تاہم صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ضرورت محسوس ہوئی تو حالات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں