میری اورمیرے خاندان کے دیگرافراد کی جان کوخطرہ ہے رمشا مسیح

رمشا نے واضح طور پر کہا کہ اس نے قرآن پاک کے اوراق نہیں جلائے

رمشا کی جان کو لاحق خطرات کے باعث اسے جیل سے رہا کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

JACOBABAD:

رمشا مسیح نے کہا ہے کہ میری اورمیرے خاندان کے دیگرافراد کی جان کو خطرہ ہے۔


اپنی رہائی کے بعد سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں رمشا نے واضح طور پر کہا کہ اس نے قرآن پاک کے اوراق نہیں جلائے مگر وہ اس دن ہوئے واقعے کو پوری طرح تفصیل سے بیان بھی نہیں کر پائیں۔ سی این این کے مطابق رمشا ابھی ڈر اور خوف کے زیر اثر ہے اور اکثر جوابات اس نے ہاں یا نا میں ہی دیئے۔



رمشا کے والد مزراک مسیح نے سی این این کو بتایا کہ ہم قرآن پاک کے تقدس کااتنا ہی خیال رکھتے ہیں جتنا کہ اپنی کتاب بائبل کا، انہوں نے کہا کہ میری بیٹی پر قرآن پاک کے اوراق جلانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا اور کیس کی تحقیقات سے بھی معلوم ہوا کہ علاقے کے ایک مولوی نے رمشا کو جھوٹے الزام میں پھنسایا تھا۔


مزراک مسیح نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کسی اورکواورہم اس ملک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔


رمشا کی جان کو لاحق خطرات کے باعث اسے جیل سے رہا کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story