الیکشن کمیشن کا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر آمادگی کا اظہار

وفاقی یا پنجاب حکومت خود مشین بنائیں تو استعمال کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن

وفاقی یا پنجاب حکومت خود مشین بنائیں تو استعمال کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن - فوٹو:فائل

HYDERABAD:
الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کردیا۔


الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا کہ وفاقی یا پنجاب حکومت خود ای وی ایم تیار کرے تو استعمال کے لیے تیار ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار مشینیں درکار ہوں گی، مارکیٹ سے مشینیوں کی خریداری 120 دن میں ممکن نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے چند ویلج اور نیبرہڈ کونسلز میں ای وی ایم کے تجربے کی بھی تجویز دی۔ کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت تجاویز پر غور کر کے فیصلے سے آگاہ کرے۔
Load Next Story