جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے دی

جنوبی افریقا نے سیریز ایک ایک سے برابر کردی


ویب ڈیسک January 06, 2022
افریقی کپتان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی (فوٹو ٹویٹر)

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

پروٹیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افریقی ٹیم نے بولنگ اور بالخصوص بیٹنگ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی۔

کپتان ڈین ایلگارکی ناقابلِ شکست 96 رنز کی بدولت جنوبی افریقا کی ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ آج چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقا نے 240 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ 118 رنز سے شروع کی۔

دوسری اننگز میں افریقی بلے باز روسی وین نے 40 اور تیمبا نے 22 رنز کی اننگز کھیل کر پوزیشن مستحکم کی، جس کے بعد وین آؤٹ ہوئے تو کپتان ایلگار نے جارحانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ایل راہول نے ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر میچ میں سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، آئندہ کا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں