دس سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس پی صدر


ویب ڈیسک January 06, 2022
پکار ون فائیو نے بروقت کارروائی کر کے معلم کو گرفتار کیا

MUZAFFARGARH: راولپنڈی پولیس نے بچے پر تشدد کرنے کے الزام میں مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی نے پکار 15 پر موصول ہونے والی شکایت پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملک کالونی گرجا سے مدرسے کے معلم کو طالب علم پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر دس سالہ توزین نامی بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اُس کی ناک اور منہ پر چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا مدرسے کا معلم گرفتار

بچے کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایاکہ چھوٹے بھائی کو معلم نے مبینہ تشدد کانشانہ بنایا جس سے اسکے ناک اور سر سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔

پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر کے معلم کو تھانے منتقل کردیا۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد معلم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں