برطانوی شہری میں برڈ فلو کی تشخیص

مریض کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک January 07, 2022
انسانوں میں برڈ فلو منتقلی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری کو برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ کارہائشی شخص برڈ فلو سے متاثر ہوا، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

برطانیہ کے محکمہ صحت کے سیکریٹری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مریض نے برڈ فلو سے متاثر ہونے والے پرندے کا گوشت استعمال کیا جس کے باعث وائرس اُس میں منتقل ہوگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق پرندوں سے انسانوں میں برڈ فلو منتقل ہونے کے کیسز کی شرح انتہائی کم ہے اور یہ ایک سے دوسرے انسان کو بھی منتقل نہیں ہوتے۔

ڈاکٹرز نے متاثر ہونے والے شہری کو آئسولیٹ کرتے ہوئے عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ اس کا پھیلنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ شخص کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ اُس سے رابطے میں رہنے والوں کو تلاش کر کے انہیں بھی احتیاط کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 2021 کے دوران لاکھوں پرندوں کو برڈ فلو کی تشخیص ہوئی تھی، جسے ماحولیات کے سیکریٹری جیورج ایسٹوس نے برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا برڈ فلو پھیلاؤ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں