پاک فوج کے 5 سینئر ترین جرنیل یکم اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے

رٹائر ہونیوالوں میں منگلا، کراچی، پشاور اور گوجرانوالہ کے کورکمانڈرز اورڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں۔

اگلے سال ملتان اور بہاولپور کے کور کمانڈرز سمیت 8لیفٹیننٹ جنرل اپریل اور اکتوبر کو رٹائر ہونگے۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے26 لیفٹیننٹ جنرلزمیں سے4کورکمانڈرز سمیت5 سینئرترین جرنیل اس سال یکم اکتوبرکوایک ہی دن رٹائر ہو جائیں گے۔


رٹائر ہونے والے جنرلز میں کورکمانڈرمنگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام شامل ہیں۔ اسی طرح موجودہ لیفٹیننٹ جنرلزمیں سے اگلے سال بھی ایک ہی دن 15 اپریل کو مزید4 لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر ہوں گے جن میں چیئرمین آرڈیننس فیکٹریز واہ لیفٹیننٹ جنرل احسن محمود، ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد آصف ، کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز، کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال شامل ہیں۔

اگلے سال4 اکتوبر کو بھی موجودہ لیفٹیننٹ جنرلز میں سے مزید4 ریٹائر ہوں گے جن میں کورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ، چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم جیلانی، انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری اورکورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان شامل ہیں۔ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت4 لیفٹیننٹ جنرل 8اگست2017ء کو ریٹائر ہوں گے۔ ان میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان شامل ہیں۔
Load Next Story