حکومت بات چیت سے عسکریت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے فضل الرحمن

امریکا کی افغانستان سے روانگی کے پیدا ہونے والے اثرات کا پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔امیر جے یو آئی ف

امریکا کی افغانستان سے روانگی کے پیدا ہونے والے اثرات کا پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔امیر جے یو آئی ف۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیرمولانا مولانافضل الرحمن نے کہاکہ حکومت بات چیت کے ذریعے عسکریت پسندی کاخاتمہ کرنا چاہتی ہے ۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں امریکی سفیررچرڈاولسن سے ملاقات میں کیا۔جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جب2014میں امریکہ افغانستان سے روانہ ہوجائے گا اور اس کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والے اثرات کا پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔

اس موقع پر امریکی سفیررچرڈ اولسن کاکہناتھاکہ عسکریست پسندی سے نمٹنا پاکستان کا اندرونی مسلہ ہے حکومت پاکستان ہی اس سلسلے میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے کہ انھوں نے کس طرٖح عسکریت پسندوں کے ساتھ نمنٹنا ہے، امریکا اس سلسلے میں مداخلت سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا حکومت پاکستان کومخصوس علاقوں میں اپنے رٹ قائم کرنے میں پاکستانی حکومت کی ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں امن وامان قائم ہو ۔
Load Next Story