جنوبی کوریا کے صدارتی انتخاب میں گنج پن کا علاج اہم مسئلہ بن گیا

جنوبی کوریا کے صدرنے گنج پن کا علاج سرکاری خرچ پرکرانے کی تجویز دی ہے


ویب ڈیسک January 07, 2022
بالوں سے محروم افراد صدرجینگ کے حق میں مہم چلا رہے ہیں:فوٹو:فائل

جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب اب شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام،امریکا سے تعلقات یا معاشی حالات کے بجائے گنج پن پرلڑا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدرای جے مینگ کی جانب سے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران بالوں سے محروم افراد کا علاج اورہئیرٹرانسپلانٹ سرکاری خرچ پرکرانے کی تجویز نے تہلکہ مچا دیا۔

جنوبی کوریا میں بالوں سے محروم افراد نے صدرجینگ کے حق میں مہم کا آغاز کردیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے صدر جینگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صدرجینگ نے صدارتی مہم کے دوران گنج پن کے علاج اوردوبارہ بال اگوانے کوقومی صحت کے انشورنس پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

جنوبی کوریا میں ہر5 میں سے 1 شخص بالوں سے محروم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں