وزیراعظم نے وزیر اعلی بلوچستان سے حالیہ بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو گوادر اور تربت میں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی ہدایت


ویب ڈیسک January 07, 2022
متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وزیر اعظم فوٹوفائل

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی بلوچستان سے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو گوادر اور تربت میں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی جاری ہے۔ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے، جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں