جرگوں میں خواتین کیخلاف پرتشدد فیصلوں پر قرارداد مذمت منظور

حرم شریف کی توسیع کے باعث ڈیڑھ لاکھ عازمین حج ادا کرینگے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ


INP February 13, 2014
حرم شریف کی توسیع کے باعث ڈیڑھ لاکھ عازمین حج ادا کرینگے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے جرگوں میں خواتین کیخلاف پرتشدد فیصلوں کی مذمت کیلیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ حرم کی توسیع کے باعث رواں سال حج کوٹے میں 20فیصد کمی برقرار رہے گی، ایک لاکھ47 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے، حج پالیسی کی منظوری کے بعد مارچ میں حج درخواستیںمانگی جائیں گی ماضی کے برعکس حج کیٹیگریز ختم، یکساں پالیسی کے تحت حج ہوگا، روپے کی قدر میں کمی کے باعث حج اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے، نجی ٹور آپریٹر معاہدے کی پاسداری کے پابند ہوں گے، کمیٹی کے ارکان نے ویلفیئر فنڈ میں موجود ایک ارب روپے میں سے ہونے والے اخراجات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے عیاشیوں پر اڑایا جاتا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین حافظ عبدالکریم کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیر مملکت امین الحسنات سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حج 2014کے پالیسی ڈرافٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیکریٹری مذہبی امور سکندر اسماعیل خان نے کمیٹی کو بتایا کہ حج ڈرافٹ پالیسی تیار کرلی گئی ہے اور اسے وزارت کی ویب سائٹ پرڈال دیاگیا ہے۔ ڈرافٹ کی منظوری کے بعدمارچ میں عازمین حج سے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں