وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ کردی گئی
پاکستانی نژاد امریکی وجیہہ سواتی کو راولپنڈی میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا
LONDON:
راولپنڈی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے امریکا روانہ کردی گئی۔
امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے امریکا روانہ کردی گئی۔ میت کواسپتال سےائیرپورٹ پہنچانے کے لئے بھی مریکی سفارت خانے کا عملہ ساتھ گیا۔
وجیہہ سواتی کی لاش کی گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل کالج میں بامنگ کی گئی۔ بامنگ کے وقت بھی امریکی سفارتی عملہ اسپتال میں موجود رہا۔
مزید پڑھیں: وجیہہ سواتی قتل کیس،6ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
وجیہہ سواتی کو اس کے سابق شوہررضوان نے 16 اکتوبرکوقتل کردیا تھا اورلاش لکی مروت کے پیضو میں اپنے ملازم کے گھرمیں دفن کردی تھی۔
پولیس تفتیش کے دوران ملزم رضوان نے جائیداد کے معاملے پرمقتولہ سے تنازع کا اعتراف کیا تھا۔
پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر رضوان سمیت 6 افراد کوگرفتارکیا ہے۔