ایران میں مسافر طیارے کی سڑک پرلینڈنگ 5 افراد زخمی

ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث 5 افراد معمولی زخمی ہوئے


ویب ڈیسک January 07, 2022
ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے طیارے میں 119مسافرسوارتھے:فوٹو:فائل

ایران میں طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان شہر کی ایک سڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق مشہد سے اڑان بھرنے والے نجی کمپنی کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان کی ایک سڑک پرایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایمرجنسی لینڈنگ میں 5 مسافرمعمولی زخمی ہوگئے۔

طیارے میں 119 مسافرسوارتھے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں اورعملے کے ارکان کو ہوابھری سیڑھیوں کی مدد سے طیارے سے باہرنکالا گیا۔

2020 میں بھی ایک ایرانی طیارے کوفنی خرابی کی وجہ سے ائیرپورٹ سے باہرسڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق ایرانی ہوائی کمپنیوں کے پاس موجود طیارے پرانے ہوچکے ہیں اورعالمی پابندیوں کے باعث اسپئیرپارٹس بھی نہیں خریدے جاسکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |