نتھیا گلی میں ہوٹل کا ٹھیکہ ممتاز مسلم کو قانون کے مطابق دیا گیا گلیات اتھارٹی

میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی


ویب ڈیسک January 07, 2022
میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

KARACHI/LAHORE: ترجمان جی ڈی اے نے نتھیاگلی میں ہوٹل کا ٹھیکہ وزیراعظم کے ساتھی ممتاز مسلم کو خلاف قانون دینے کی تردید کردی۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی خبر پر ردعمل میں کہا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، جی ڈی اے کے بورڈ کے سربراہ ایک پرائیویٹ ممبر ہیں، پرائیویٹ و سرکاری ممبران کے علاوہ دو ایم پی اپیز بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شفافیت خود احتسابی کو یقینی بنانے کیلئےاپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی بھی بورڈ میں شامل ہیں، صوبائی حکومت کا نتھیاگلی میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے متعلق امور میں کوئی واسطہ نہیں۔

احسن حمید کا کہنا تھا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں، 2019 میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے متعلق قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار دیا، 2021 میں سب سے زیادہ بولی دہندہ فرم بیرن کو پروجیکٹ ایوارڈ کیا گیا، جی ڈی اے آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، کوئی حکومتی دباؤ نہیں تھا، قوائد میرٹ اور قانون کے مطابق پراجیکٹ ایوارڈ کیا گیا۔

ترجمان جی ڈی اے نے ہوٹل کے قیام اور کانٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے متعلقہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے، وزیراعلی اور دیگر حکومتی شخصیات کا پروجیکٹ پر اثرقطعی غلط اور بے بنیاد ہے، کامیاب فرم اور جی ڈی اےکے درمیان پروجیکٹ کا ایگریمنٹ 09 جون 2021 کو سائن ہوا۔

احسن حمید نے مزید کہا کہ 05 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان نے اس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا، بیرن ہوٹل کے مالک اور وزیر اعلی کے پی کے درمیان تعارفی ملاقات 16 ستمبر 2021 کو ہوئی، ممتاز مسلم نےحکومت کی سیاحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں