سندھ کے نجی اسکولوں میں 12 تا 18 سال تک کے طلباء اور اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار

ویکسینیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک January 07, 2022
ویکسینیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری ۔ فوٹو:فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے نجی اسکولوں کو 12 تا 18 سال تک کی عمر کے طلباء اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کورونا ویکسینیشن یقینی بنانے کے احکامات دے دئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز سندھ نے نجی اسکولوں کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکولوں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ 12 تا 18 سال کے عمر تک کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے، جب کہ اسکول انتظامیہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنائے، ویکسینیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول انتظامیہ ویکسینیشن مکمل کرانے والے ملازمین کے کارڈ کا ڈیٹا مرتب کرے، انسپکشن کے دوران زیر ملازمت تدریسی و غیر تدریسی عملے کے رجسٹریشن کارڈ نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں