قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کورونا کا شکار

ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کیلیے لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کیلیے لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کے لیے لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ڈیوڈ ہیمپ کی کراچی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ وہ اب آئندہ ہفتے کراچی پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔
Load Next Story