میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد

پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک January 07, 2022
پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر کرسمس کی تقریب کا سامان اُٹھانے کے دوران ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں گورنر ہاؤس کے سامنے کرسمس کی تقریبات کے اختتام پر حکام کرسمس ٹری، برقی قمقمیں اور سجاوٹ ہٹا رہے تھے کہ اس دوران ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ کار پہلے اس علاقے میں مشکوک انداز میں گھوم رہی تھی۔ پولیس نے لاشیں سرد خانے منتقل کردی ہیں جب کہ کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دس لاشیں ملنے پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ملزمان کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔

یہ علاقہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دس افراد کا تعلق بھی کسی گینگ سے ہے۔پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں