سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالرز کمی ہوئی

چاند کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بھی کمی ہوئی (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت 50 روپے مزید کم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرز کمی کے بعد 1791 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 26 ہزار 100 (126,100 روپے) اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 8 ہزار 110 ( 108,110روپے) تک پہنچ گئی۔


مزید پڑھیں: ملک میں سالانہ 80 ٹن سونا اسمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف

دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 10 اور 8.57 پیسے کم ہوکر 1450 اور 1243.14 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 150 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 1460روپے اور 1251.71 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Load Next Story