ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے اضافہ ہوا


Staff Reporter January 07, 2022
طلب اور ادائیگیاں کم ہونے کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا (فائل فوٹو)

CALIFORNIA: انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تگڑی رہی اور قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ادائیگیوں کے دباؤ اور طلب کم ہونے کی وجہ سے انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ثابت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں صورت حال مختلف رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر طلب بڑھنے کی وجہ سے ڈالر نے اڑان بھرنے کی کوشش کی اور قیمت 177.27روپے کی سطح تک پہنچی مگر کچھ ہی لمحے بعد قیمت میں بتدریج کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قدر 25 پیسے کمی سے 176.67روپے پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 179.50روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں چینی کرنسی یوآن کی قیمت 23 روپے 90 پیسے، کویتی دینار 484 روپے 30 پیسے، قطری اور سعودی ریال بالترتیب 40 روپے پچاس پیسے، 47 روپے، متحدہ عرب امارات کا درہم 50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 241 روپے 30 پیسے رہی۔

forex-rate

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر صرف دس پیسے بڑھی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں