ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے اضافہ ہوا

طلب اور ادائیگیاں کم ہونے کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا (فائل فوٹو)

CALIFORNIA:
انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تگڑی رہی اور قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ادائیگیوں کے دباؤ اور طلب کم ہونے کی وجہ سے انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ثابت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں صورت حال مختلف رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر طلب بڑھنے کی وجہ سے ڈالر نے اڑان بھرنے کی کوشش کی اور قیمت 177.27روپے کی سطح تک پہنچی مگر کچھ ہی لمحے بعد قیمت میں بتدریج کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قدر 25 پیسے کمی سے 176.67روپے پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 179.50روپے پر بند ہوئی۔

Load Next Story