قطر ایئرویز کا چھت گلنے پر طیارہ ساز کمپنی پر کروڑوں ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

61.8 کروڑ ڈالر کیساتھ 21 طیاروں کا آپریشن رک جانے پر یومیہ 40 لاکھ ڈالر کا اضافی زر تلافی بھی طلب کیا گیا


ویب ڈیسک January 07, 2022
ایئر بس سے کریدے گئے طیاروں کی چھت اور سطح گل گئی، فوٹو: فائل

LONDON: فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے اے-350 جہاز کی چھت گلنے پر طیارہ ساز کمپنی "ایئربس" پر 61.8 کروڑ ڈالر کے زر تلافی کا مقدمہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی فضائی کمپنی ایئر ویز نے برطانوی عدالت میں طیارہ بنانے والی کمپنی ایئر بس پر 600 ملین ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعویٰ کردیا جب کہ اس ماڈل کے 21 طیاروں کا آپریشن رک جانے پر یومیہ 40 لاکھ ڈالر کا اضافی زر تلافی بھی طلب کیا ہے۔

قطر یئر ویز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایئر بس سے خریدے گئے A350 طیاروں کی چھت گل گئی اور اس میں سوراض ہوگئے جس پر پہلے تو ایئر بس سے براہ راست رابطہ کیا۔ ایئر بس کی جانب سے غلطی تسلیم نہ کیے جانے پر عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔

دوسری ایئر بس کا کہنا ہے کہ عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کریں گے۔ چھتوں کے گلنے اور اس میں سوراخ ہوجانے کی شکایات بے جا ہیں یہ مینو فیکچرنگ فالٹ نہیں بلکہ مینٹیننس میں کی گئی بے احتیاطی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں