حب ریورروڈ پرفیکٹری میں آگ لگ گئی 38 افراد جاں بحق متعدد زخمی

فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قراردے دیا ہے


ویب ڈیسک September 01, 2012
حب ریور روڈ پر واقع فیکٹری میں ہوئی آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

حب ریورروڈ پرفیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب ریور روڈ پر واقع فیکٹری سے 25افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ فیکٹری میں ابھی بھی 100 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ کئی افراد دم گھنٹے کے باعث بے ہوش بھی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ تین گھنٹے سےآگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے اور محکمہ فائر بریگیڈ نے پورے شہر سے آگ بجھانے کے لئے گاڑیاں طلب کر لیں ہیں۔

فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قراردے دیا ہے، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں