مویشیوں کو شام کے وقت دھوپ کے احساس کیلئے ورچوئل رئیلٹی چشموں کا استعمال
مویشیوں کو شام کے اوقات میں بھی دھوپ والی چراگاہوں اور ہری گھاس سے لطف اندوز ہونے کا احساس دلایا گیا
کسان نے اپنے مویشیوں کو سرد شام میں بھی دھوپ کا احساس دلانے کے لیے ورچوئل رئیلٹی چشمے لگادیے۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے کسان ایزیٹ کو کاک کو سردیوں میں اپنی گائیں اندر لانا پڑتی ہیں لیکن پھر انہوں نے محسوس کیا کہ مویشیوں کو شام کے اوقات میں بھی دھوپ والی چراگاہوں اور ہری گھاس سے لطف اندوز ہونے احساس دلایا جائے۔
اس کا حل انہوں نے یہ نکالا کہ اپنے مویشیوں کو ورچوئل رئیلٹی چشمے لگائے دیے تاکہ وہ یہ محسوس کریں کہ وہ درحقیقت دھوپ میں کچھ ہری بھرے کھیتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: گائے کی ڈکاروں کو کم کرکے منافع کمانے کا منصوبہ
انہوں نے دو گائے پر ہیڈ سیٹ آزمائے جب ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ خوشگوار مناظر مویشیوں کو زیادہ خوش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ زیادہ دودھ پیدا کرتی ہیں۔
کسان نے بتایا کہ اس تکنیک سے دودھ کی پیداوار 22 لیٹر سے 27 لیٹر روزانہ بڑھ رہی ہے۔
اس ضمن میں متعدد تکنیک استعمال ہورہی ہیں جو اپنے جانوروں کو خوش رکھنے اور زیادہ پیداواری کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے 180 جانوروں کے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے کلاسیکی موسیقی بجاتے ہیں اور وی آر سیٹ سے اتنا خوش ہیں کہ وہ مزید 10 ہیڈ سیٹ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔