عالمی ادارے سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کریں ملا عبدالغنی برادر
افغان شہریوں کی مدد کرنا عالمی برادری کی مجبوری ہے، افغان نائب وزیر اعظم
طالبان نے موسم سرما میں برف باری اور سیلاب کے باعث بدترین صورتحال کے پیش نظر انسانی امداد کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی تعصب کے بغیر مدد کریں۔
افغان نائب وزیر اعظم عبدالغنی برادر نے ویڈیو پر مبنی ایک بیان میں اپیل کی کہ (افغان شہریوں) کی مدد کرنا عالمی برادری کی مجبوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد جگہوں میں لوگ غذائی قلت سامنا، گرم کپڑوں اور رہائش سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی فوج کی شاہ خرچیاں؛ افغانستان میں 9 بکریوں پر60 لاکھ ڈالر خرچ کر ڈالے
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے افغان عوام کی حمایت کرنا ہوگی اور اپنی انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔
عبدالغنی برادر نے کہا کہ موسم نے افغان عوام کی پہلے سے 'حساس صورتحال' کو مزید خراب کر دیا ہے، طالبان ملک بھر میں بین الاقوامی امداد کی تقسیم میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری، این جی اوز اور تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے غریب لوگوں کو نہ بھولیں۔
خیال رہے کہ بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے طالبان کے ایک سینئر رہنما کی طرف سے کی جانے والی پہلی براہ راست اپیل تھی۔
اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔
امریکا کی جانب سے ملک کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ امدادی رسد میں بہت زیادہ خلل پڑا ہے۔