بھارت میں 15 موروں کی پُراسرار ہلاکت پر کھلبلی مچ گئی

موروں کی ہلاکت کو پُراسرار قرار دیا جارہا ہے

محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کو تحویل میں لے کر لیبارٹری منتقل کردیا (فوٹو اسکرین گریپ)

لاہور:
بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فتح پور میں 15 موروں کی پُراسرار ہلاکت کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فتح پور کے علاقے شیکھاوتی میں آج جمعے کے روز محکمہ وائلڈ لائف حکام کو 15 مور مردار حالت میں ملے۔

ان موروں کی ہلاکت کا تعین نہیں کیا جاسکا جس کے باعث اُن کی موت کو پُراسرار قرار دیا گیا ہے۔


مقامی حکام کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران پرندے بھی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے موت کا تعین کرنے موروں کو لیبارٹری منتقل کردیا ہے۔
Load Next Story