خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے سلیم ملک

سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا


Express News January 08, 2022
سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا فوٹو : فائل

کراچی: سلیم ملک نے کہا ہے کہ خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟

سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم کو بیچنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فکسنگ معاملے کا ناجائز سہارا لیا گیا، تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 5ہزار ڈالر لے کر پچ کے بارے میں اطلاع دینے کا اعتراف کرنے اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے شخص کے کردار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میرے اس وقت کے وکیل عظمت سعید آسٹریلیا جاکر یہ کیس بھی جیتے ہوئے ہیں، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔