گھریلو استعمال کی سلائی مشین سولر پینل و درآمدی دودھ پر ٹیکس اضافہ مسترد

 درآمدی گوشت،صنعتی سلائی مشین،کپاس کے بیج اور زرعی آبپاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی منظوری، فنانس ترمیمی بل کا شق وارجائزہ


Irshad Ansari January 08, 2022
ادویات کے شعبے کو زیرو ریٹڈ رجیم میں شامل کرنیکی تجویز بھی منظور،ریٹیلرز کے گھروں پر چھاپے مارنے ودیگرشکایات کے انبار لگ گئے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے درآمدی گوشت،صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آبپاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی جبکہ گھریلو استعمال کی سلائی مشین،سولر پینل،درآمدی دودھ پر ٹیکس اضافہ مسترد کر دیا ہے۔

اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں کمیٹی نے فنانس ترمیمی بل کا شق وار جائزہ لیا،ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مشینری درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کرنے زرعی آبپاشی آلات، گرین ہاؤس کے سامان پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے اور ادویات کے شعبے کو زیرو ریٹڈ رجیم میں شامل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جبکہ اجلاس میں ایف بی آر اہلکاروں کی جانب سے ریٹیلرز کے گھروں پر چھاپے مارنے، چادر اور چار دیواری کا تقدص پامال کرنے کی شکایات کے انبار لگادیئے۔

ریٹیلرز نے کہا ایف بی آر نے بنا جانچ پڑتال چھاپہ مارا،ہمارے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی، ہمارے گھروں پر دیواریں پھلانگ کر چھاپے مارے گئے، بیٹے کی منگیتر اور تین سالہ نواسی کے متعلق بھی معلومات دریافت کی گئیں۔

کمیٹی اراکین ریٹیلرز کے انکشافات پر برہم،چیئرمین کمیٹی نے مذکورہ واقع پر ایف بی آر حکام کو سوموار تک رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں