ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد اسپتال میں داخل

مہاتیر محمد 2 مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں

مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں:فوٹو:فائل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد اسپتال میں داخل ہوگئے۔ مہاتیرمحمد کی الیکٹومیڈیکل سرجری کی جائے گی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق مہاتیر محمد کی کوالالمپورکے نیشنل ہارٹ انسی ٹیوٹ میں الیکٹومیڈیکل پروسیجر کیا جائے گا۔


96 سال کے مہاتیرمحمد دل کے مریض ہیں۔وہ دسمبرمیں بھی طبی معائنے کے لئے ایک ہفتے اسپتال میں داخل رہے تھے۔ مہاتیرمحمد کا پہلا ہارٹ بائی پاس1989 اوردوسرا 2007 میں ہوا تھا۔

مہاتیرمحمد 2 مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ وزارت اعظمی کے منصب پرطویل عرصے تک رہنے والے پہلے ملائیشین وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے پہلی بار1981 میں اقتدارسنبھالا تھا اور22 سال بعد2003 میں ریٹائرہوئے تھے۔
Load Next Story