معیشت مضبوط ہورہی ہے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں وزیراعظم

کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجوں کےباوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 08, 2022
گزشتہ9ماہ کےدوران رجسٹرڈکاروباروں کےمنافع میں59فیصداضافہ ہوا، وزیراعظم فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجوں کےباوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے، ملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا امید ہے کاروبار اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں