طالبان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں قمرزمان کائرہ

اسلام امن کا مذہب ہے اورکسی بھی مذہب کو کبھی بھی دہشت گردی کے ذریعے نہیں پھیلایا جاسکتا، قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک September 11, 2012
اسلام امن کا مذہب ہے اورکسی بھی مذہب کو کبھی بھی دہشت گردی کے ذریعے نہیں پھیلایا جاسکتا، قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قمرزمان کائرہ نے کہا کہ طالبان کبھی بھی پاکستان کے دشمن نہیں رہےاوراگرطالبان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں توحکومت کو بھی اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اورکسی بھی مذہب کو کبھی بھی دہشت گردی کے ذریعے نہیں پھیلایا جاسکتا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کی بھی ہے لیکن امریکا نے اس جنگ میں ہمیں تنہا چھوڑدیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |