القاعدہ نے شام اور عراق میں اپنے کرنسی نوٹ جاری کردیئے
کرنسی نوٹ pr اسامہ بن لادن کی تصور جبکہ دونوں جانب ’یہ اسلامی ریاست عراق سے ہے‘ کی عبارت تحریر ہے.
القاعدہ نے شام اور عراق میںاسامہ بن لادن کی تصویر والے خصوصی کرنسی نوٹ جاری کردیئے ہیں۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی ذیلی تنظیم ''دولت اسلامی عراق وشام'' جسے عام طور پر داعش کہا جاتا ہے نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول صوبے الانبار اور عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں''اسلامی پاؤنڈ'' نامی نئی کرنسی کا اجراء کیا ہے۔ جس کی مالیت''ایک سو اسلامی پاؤنڈ ''ہے۔
داعش کی جانب سےجاری کئے گئے کرنسی نوٹ کے اگلے حصے پر اسامہ بن لادن کی تصور عیاں ہے جبکہ دونوں جانب عربی اور انگریزی زبان میں 'یہ اسلامی ریاست عراق سے ہے' کی عبارت تحریر ہے ، ان کرنسی نوٹوں پر داعش کے سربراہ اور وزیر خزانہ کے دستخط ہیں لیکن ان دونوں کے نام واضح حروف میں شائع نہیں کئے گَئے ۔
واضح رہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں کئی ماہ سے القاعدہ کے جنگجوؤں کا قبضہ ہے اس کے علاوہ عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر بھی عملی طور پر اسی تنظیم کی رٹ قائم ہے، چند روز قبل الانبار میں صحوہ کونسل نامی القاعدہ مخالف ملیشیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ داعش صوبے میں اپنی کرنسی جاری کرنے والی ہے۔